Sunday, 10 December 2023

جب محمد کا نام آیا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب محمدﷺ کا نام آیا ہے

ہاتھ آنکھوں سے جا لگایا ہے

کئی منظر ہیں روبرو، لیکن

سبز گُنبد نظر پہ چھایا ہے

زندگی کے گھنے اندھیرے میں

نُور کو روشنی بنایا ہے

جسں کا ایمان ہے محمدﷺ پر

اس نے جنت میں گھر بنایا ہے

آج رحمت کی رات ہے مجھ پر

اپنے در پہ مجھے بلایا ہے

میری بگڑی سنور گئی ہے نیل

جونہی چوکھٹ پہ سر جُھکایا ہے


نیل احمد

No comments:

Post a Comment