Saturday, 2 December 2023

دنیا والوں سے دور جانے والوں سے دور

 فلمی گیت


دنیا والوں سے دور، جانے والوں سے دور

آ جا آ جا چلیں کہیں دور، کہیں دور


وہ پیار کا جہاں ہے، ہر دل پہ مہرباں ہے

کچھ اور وہ زمیں ہے، کچھ اور آسماں ہے

نہ ظلم کا نشاں ہے، نہ غم کی داستاں ہے

ہر کوئی جس کو سمجھے وہ پیار کی زباں ہے


الفت کی راگنی میں مستانی بے خودی میں

کھو جائیں گے یہ دو دل کھوئی سی چاندنی میں

پھر کیا کرے گی دنیا، جل جل مرے گی دنیا

تاروں میں دو ستارے دیکھا کرے گی دنیا


ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، خود کو بنا سنبھالے

نکلیں گے ہم جدھر سے ہو جائیں گے اُجالے

چندا کہے گا ہنس کر سینے پہ ہاتھ رکھ کر

جو جا رہے ہیں دیکھو دو پیار کرنے والے


شیلندر

No comments:

Post a Comment