عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نبیؐ کی یاد ہی سے روحِ مؤمن شاد ہوتی ہے
نبیؐ کے ذکر ہی سے بزمِ دل آباد ہوتی ہے
نبیؐ سے عشق کا دعویٰ سر آنکھوں پر مگر اے دوست
محبت کیا عمل کی قید سے آزاد ہوتی ہے؟
ہم ایسے خود غرض عشّاق ہیں جو اپنے آقاؐ کی
اطاعت بُھول جاتے ہیں، شفاعت یاد رہتی ہے
عموماً مسخ ہو جاتی ہے عقل و فہمِ انسانی
جب اندھی پیروئ آباء و اجداد ہوتی ہے
وہیں تعمیر ہوتے ہیں عماراتِ عمل اے دوست
جہاں عشقِ نبیﷺ ایمان کی بنیاد ہوتی ہے
جسے ہم اصطلاحِ شاعری میں نعت کہتے ہیں
حقیقت میں دلِ بے تاب کی رُوداد ہوتی ہے
میں جب اشعار کہنے بیٹھتا ہوں مدحِ آقاﷺ کی
تو میری شاعری کی غیب سے اِمداد ہوتی ہے
اثر جونپوری
شاہین اقبال اثر
No comments:
Post a Comment