Wednesday, 17 January 2024

غلامی کیا مجھ سے نفرت کی​ محض یہی وجہ ہے

 غلامی


کیا مجھ سے نفرت کی​

محض یہی

وجہ ہے

کہ میں ایک سیاہ فام ہوں

میرے ہونٹ بڑے بڑے اور رنگ سیاہ ہے

میری نحیف ٹانگوں پہ کھڑا جسم کانپ رہا ہے

جسم کی حِدت کو غلامی چاٹ چکی ہے

اور آزادی کے جذبوں کو بھی زنگ لگا ہے

اور یہ کہ میرا بچہ میرا بچہ ہے، تمہارا نہیں ہے

بس ایک غلام کا بچہ ہے

اور میری عورتوں پہ تمہارا حق صرف اسی لیے ہے

کہ ہم محکوم و مجبور ہیں

اور کیا میرے ہریالے کھیتوں کو اس لیے جلانا چاہتے ہو

کہ تمہارے بعد ہم ان سے اناج نا کھا سکیں

کیا مجھ سے نفرت کی یہ بھی وجہ ہے؟

کہ میں اپنی جائے پیدائش کے معاملے میں بے اختیار رہا ہوں

اور اس لیے بھی کہ میرا حاکم

تمہارے ٹکڑوں پہ پل کر مجھے بُھول چکا ہے


خرم یاسین

No comments:

Post a Comment