Sunday 14 January 2024

کشادہ ذہن میں آتی ہے رفعت عثمان

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کشادہ ذہن میں آتی ہے رفعتِ عثمانؓ

عظیم دل میں سماتی ہے عظمتِ عثمانؓ

حسینیؑ کون ہے اور کون ہے سبائی یہاں

نسب سبھی کے بتاتی ہے نسبتِ عثمانؓ

عراق ان کا، فلسطین ان کا، شام ان کا

کہاں کہاں نظر آتی ہے سطوتِ عثمانؓ

مقام کیا ہے بھلا آپ کی طہارت کا

فرشتوں تک میں جو پہنچی ہے شہرتِ عثمانؓ

ہم ان کے در کے قصیدہ نگار، ان کے فقیر

ہمیں امیر بناتی ہے دولتِ عثمانؓ

رسولِ پاکؐ کے دو مرتبہ بنے داماد

نبیؐ کے کتنے مُقرّب ہیں حضرتِ عثمانؓ

کسی خبیث کے آگے جُھکی، نہ جُھکنی تھی

نہ جُھکنی چاہیے شاہین! غیرتِ عثمانؓ


مصعب شاہین

No comments:

Post a Comment