Sunday 14 January 2024

مستنیر نور وحدت حضرت فاروق ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مستنیرِ نُورِ وحدت حضرتِ فاروقؓ ہیں

ہالۂ ماہِ رسالتﷺ حضرتِ فاروقؓ ہیں

ہیں وصالِ مصطفیٰ پر آپ صدمے سے نڈھال

غم زدہ، تصویرِ حسرت حضرتِ فاروقؓ ہیں

ان کی حالت دیکھ لو پھر تم کہو انصاف سے

کیا طلب گارِ خلافت حضرتِ فاروقؓ ہیں؟

تا قیامت یار دونوں مصطفیٰؐ کے ہیں قریب

حاملِ اسرارِ قُربت حضرتِ فاروقؓ ہیں

آپ دامادِ علیؑ ہیں اور مرادِ مصطفیٰﷺ

کون حفصہؓ کی ابوت، حضرتِ فاروقؓ ہیں

جب فلسطیں جا رہے تھے سونپا حیدرؑ کو نظام

واقفِ رمزِ حکومت حضرتِ فاروقؓ ہیں

شاہزادی شہر بانوؑ، زوجِ شہزادہ حسینؑ

فیصلہ کرنے کی قوت حضرتِ فاروق ہیں

آپؓ کی تحریک پر قرآں کتابی شکل میں

یوں مدد گارِ حفاظت حضرتِ فاروقؓ ہیں

خادمِ نورالہدیٰ بے شک ہیں وہ تنویر پھول

نکہتِ باغِ نبوتﷺ حضرتِ فاروقؓ ہیں


تنویر پھول

No comments:

Post a Comment