Monday, 5 February 2024

تم جاتے ہو مدینہ تو اک پیام کہنا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تم جاتے ہو مدینہ تو اک پیام کہنا

درِ مصطفیٰؐ پہ میرا جا کے سلام کہنا

میں ہوں سوالی مجھ کو در پر بلائیں اپنے

جو ہو سکے تو مجھ کو ان کا غُلام کہنا

پیاسی ہیں میری نظریں دل بن گیا ہے صحرا

دو گھونٹ پینے کو دو زم زم کا جام کہنا

میں چھوڑ دوں اذاں کی آواز پہ سبھی کچھ

کر لوں ادا نمازیں، پھر کوئی کام کہنا

پُوچھا نبیؐ کے بارے جائے گا جب لحد میں

اے بندۂ خاکی فوراً احمدﷺ کا نام کہنا

اشعار لکھ رہی ہوں ذِکرِ نبیؐ ہے اس میں

آ جائے مجھ کو بھی اچھا کلام کہنا

سیما کی زندگی میں ایسا بھی وقت آئے

دن ہو مدینہ میں، مکہ میں شام کہنا


سیما غزل

No comments:

Post a Comment