Thursday, 1 February 2024

کھو گئے ہو تو پھر سے لوٹ آؤ

 لوٹ آؤ 


اپنے احساس کے سمندر میں

کھو گئے ہو تو پھر سے لوٹ آؤ

اس سے پہلے کہ اک بھنور تم کو

اپنی گہرائیوں میں لے ڈُوبے

لوٹ جاؤ تم اپنے ساحل پر

کہ جہاں پر نجانے کتنے اور

تم ہی جیسے تمہاری سوچ لیے

ساتھ رہنے منتظر ہوں گے


زاہدہ رئیس راجی​

No comments:

Post a Comment