Thursday, 1 February 2024

گھر کے حالات کا بہانہ ہے

 گھر کے حالات کا بہانہ ہے

مسئلہ مجھ تلک نہ آنا ہے

ہے مِرے ساتھ ایک تُو ہی تُو

اور تِرے ساتھ اک زمانہ ہے

سوچ لے دل سے سانولی لڑکی

مجھ علاوہ کوئی ٹھکانا ہے؟

تم چلے جاؤ پر یہ دھیان رہے

دل نہیں ہے، یہ آستانہ ہے

ساتھ تیرے میں رو لیا ہوں بہت

اب مِری جان! مُسکرانا ہے

ایک لڑکی بہت زمانہ ساز

ایک سائر کہ بس دیوانہ ہے


ہدایت سائر

No comments:

Post a Comment