عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
صاف لکھا ہے سرِ لوحِ جبیں آپﷺ کا ہوں
میرے آقاؐ میں کسی کا بھی نہیں آپؐ کا ہوں
کُرۂ عشق سے باہر بھی حٖضورؐ آپؐ کا تھا
کرۂ عشق میں جب سے ہوں مکیں آپؐ کا ہوں
مجھ کو بہکائے گا کیا جلوۂ دُنیا کا فریب
میرا ایمان کی حد تک ہے یقیں آپؐ کا ہوں
سب کو ہے ناز غلامی پہ بڑی طاقتوں کی
میرا اعزاز کہ میں خاک نشیں آپؐ کا ہوں
اس کی خوشبو کی دھنک ہے سرِ افلاک سلیم
حق تعالیٰ نے عطا کی ہے زمیں، آپؐ کا ہوں
سلیم کوثر
No comments:
Post a Comment