Saturday 3 February 2024

میں سناؤں نعت احمد یہ زبان بیاں نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں سناؤں نعتِ احمدﷺ یہ زبان بیاں نہیں ہے

کوئی چیز میرے جذبوں کی بھی ترجماں نہیں ہے

ارے بے خبر طبیبو! تمہیں یہ خبر نہیں ہے

غمِ یار کے علاوہ کوئی غم نہاں نہیں ہے

میرے درد کی دوائیں نہ کہیں کہیں تلاشو

مجھے لے چلو مدینہ، یہ دوا یہاں نہیں ہے

یہ ہے اور بات لوگو!، میں یہاں پڑا ہُوا ہوں

میرا سینہ چُھو کے دیکھو میرا دل یہاں نہیں ہے

میرے آقاؐ میرے مولا مجھے اپنے گھر بلا لے

تیرا محسنِ حزیں اب یہاں شادماں نہیں ہے


احسان محسن

No comments:

Post a Comment