Friday, 10 May 2024

عجیب شب ہے عجیب چپ ہے

Solitude سولیٹیوڈ


عجیب شب ہے

میں اپنے پہلو میں اپنی چپ کو سمیٹے

بارش کی نرم آواز سن رہی ہوں

عجیب چپ ہے

کہ جیسے بارش کی نرم آواز ہی بہت ہے

کہ جیسے اب تک کی زندگی میں جو کہہ لیا ہے

وہی بہت ہے


سیماب ظفر

No comments:

Post a Comment