Friday, 10 May 2024

یعنی کہ ایک فوبیا ایجاد ہو گیا

 یعنی کہ ایک فوبیا ایجاد ہو گیا

سلفی کا جب سے سلسلہ ایجاد ہو گیا

ملنے کی ساری چاہتیں بھی ختم ہو گئیں

پھر یوں ہوا کہ کیمرہ ایجاد ہو گیا

جدت جدید دور کی سب کچھ ہے کھا گئی

اب روز کچھ نا  کچھ نیا ایجاد ہو گیا

پہلے تو  چھت  بھی گارے سے بنتی رہی  تھی اب

جدت میں گھر بھی شیشے کا ایجاد ہو گیا

سب نقص بھی بتاتا ہے یہ سامنے سے اب

اچھا ہے اب یہ آئینہ ایجاد ہو گیا

بہتا نہیں زمین پہ دریا  ہے  یاد کا

آنکھوں میں میری دیکھ آ ایجاد ہو گیا


ذیشان منظور

No comments:

Post a Comment