Friday, 10 May 2024

او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا

 فلمی گیت


او ساتھی رے تیرے بِنا بھی کیا جینا

تیرے بنا بھی کیا جینا 

پھولوں میں کلیوں میں سپنوں کی گلیوں میں

تیرے بنا کچھ کہیں نہ

تیرے بنا بھی کیا جینا 

ہر دھڑکن میں پیاس ہے تیری 

سانسوں میں تیری خوشبو ہے

اس دھرتی سے اُس امبر تک

میری نظر میں تو ہی تو ہے

پیار یہ ٹوٹے نہ تو مجھ سے روٹھے نہ 

ساتھ یہ چھوٹے کبھی نہ 

تیرے بنا بھی کیا جینا

تجھ بن جوگن میری راتیں

تجھ بن میرے دن بنجارے

میرا جیون جلتی دھونی

بجھے بجھے میرے سپنے سارے

تیرے بنا میری ،میرے بنا تیری

یہ زندگی ، زندگی نہ 

تیرے بنا بھی کیا جینا

او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا


انجان 

No comments:

Post a Comment