Thursday, 16 May 2024

جب تلک آنکھ کو لگایا نہیں

 جب تلک آنکھ کو لگایا نہیں

وہ مِرے خواب تک میں آیا نہیں

اس لیے ٹھیک دیکھ سکتا ہوں

آنکھ کو بے سبب بہایا نہیں

کُھلی آنکھوں سے خواب دیکھتا ہوں

نیند کو میں نے آزمایا نہیں

تُو مِرے ساتھ ساتھ رہتا ہے

تُو مِرا دوست ہے، تُو سایا نہیں

صاف سیدھی لکیر کھینچتا ہوں

سانپ کو ہاتھ تک لگایا نہیں

بات کی تہہ میں تھا پہنچنا مجھے

اس لیے بات کو گُھمایا نہیں


حفیظ اللہ بادل

No comments:

Post a Comment