Thursday, 16 May 2024

آپ غالب پرست چپ ہی رہیں

 آپ غالب پرست چپ ہی رہیں

میر اور میری ہائے ہائے پر

اپنا لہجہ درست رکھیے گا

کون آئے گا پھیکی چائے پر

اب اسی کو وصال سمجھیں آپ

سایہ پڑتا رہے گا سائے پر

رات دل نے جو گالیاں دی ہیں

آپ کی منصفانہ رائے پر

سارے مالک مکان ایک سے ہیں

میں بھی جنت میں تھا کرائے پر


احمد عطاءاللہ

No comments:

Post a Comment