اُس نے دو چار کر دیا مجھ کو
ذہنی بیمار کر دیا مجھ کو
کیوں نہیں دسترس میں میرے تُو
کیوں طلبگار کر دیا مجھ کو
کبھی پتھر، کبھی خدا اس نے
چاہا جو یار کر دیا مجھ کو
اس سے کوئی سوال مت کرنا
اس نے انکار کر دیا مجھ کو
ایک انسان ہی تو مانگا تھا
اس کو بیمار کر دیا مجھ کو
ہمانشی بابرہ کاتب
No comments:
Post a Comment