ہو کے روپوش نہ دل توڑ تمنائی کا
حوصلہ پست نہ کر اپنے تُو شیدائی کا
نِت نئے رُوپ میں تجھے دیکھا جس جا دیکھا
کیا ٹھکانہ ہے رُخِ یار کی زیبائی کا
کبھی مسجد، کبھی مندر، کبھی دِل میں مُقیم
کیا پتا پائے کوئی اس بُتِ ہرجائی کا
ہم نے باندھا ہے تیرے عشق میں احرامِ جنوں
ہم بھی دیکھیں گے تماشہ تیری لیلائی کا
رات کٹتی نہیں اے چاند! یہ ان سے کہنا
دن گُزرتا ہے تڑپ کر تیرے سودائی کا
جیتے جی سر نہ اُٹھے یار کے در سے بیدم
یہ مزہ ہے اسی چوکھٹ پہ جبیں سائی کا
بیدم شاہ وارثی
No comments:
Post a Comment