Thursday, 5 June 2025

مفلسوں کو بھی مدینے میں بلا لے آقا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مفلسوں کو بھی مدینے میں بلا لے آقا

یاد کرتے ہیں ترے چاہنے والے آقاﷺ

تیرے ہی حسن کا پرتو ہیں مہ و مہر و نجوم

دونوں عالم میں تِرے دم سے اجالے آقا

آسماں دور، زمیں تنگ ہوئی جاتی ہے

ان عذابوں سے ہمیں کون نکالے آقاﷺ

ہائے ہم لوگ کہ دنیا ہے نہ عقبیٰ جن کی

نورِ ایمان و یقیں بانٹنے والے آقاﷺ

کوئی صدیقؓ نہ فاروقؓ نہ عثمانؓ و علیؓ

کون بکھری ہوئی امت کو سنبھالے آقا


جلیس نجیب آبادی

اسلام الدین

No comments:

Post a Comment