Monday, 10 November 2025

اس محبوبہ کی محبت میں تمہاری حالت

 اس محبوبہ کی محبت میں تمہاری حالت اسی طرح ہو گئی ہے

جیسی اس سے پہلے ام حویرث اور اس کی پڑوسن 

ام رباب کے عشق میں ہو چکی ہے

یہ اس وقت کی بات ہے جب تم مقام ماسل میں تھے

یعنی جس طرح پہلے ان دو عورتوں کی محبت میں مبتلا ہو کر 

مصیبتیں اٹھا چکے ہو

اور ان کے وصل سے محروم رہے

اسی طرح اس محبوب کی محبت میں بھی 

رنج و غم کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا

وہ محبوبہ، ناز و انداز دکھانے کے لیے

ہم سے اٹھکھیلیاں کرتی ہے

اس طرح کہ اپنا حسین رخسار بطور لگاوٹ ہمارے سامنے کرتی ہے

اور اپنی آنکھوں کو مقام وجرہ کے وحشی بچہ دار ہرنوں کی طرح

اپنے اور میرے درمیان حائل کر لیتی ہے

میں ان مست نگاہوں کو دیکھ کر مدہوش ہو جاتا ہوں

اور تاب نظارہ باقی نہیں رہتی

(بچے والے ہرنوں کی تخصیص اس لیے کی ہے کہ 

وہ جس وقت محبت بھری نظر سے اپنے بچوں کو دیکھتے ہیں 

تو ان کی آنکھیں نہایت دلکش اور خوشنما معلوم ہوتی ہیں)۔


شاعری: امراءالقیس

اردو ترجمہ: امیر حسن نورانی



No comments:

Post a Comment