Thursday, 8 January 2026

دشت پہ موج پہ دریا پہ حکومت تیری

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 دشت پہ موج پہ دریا پہ حکومت تیری

چاند تاروں میں نظر آتی ہے قدرت تیری

پھول کلیوں میں تِری کاریگری ہےظاہر

ذرے ذرے میں نمایاں میں ہوئی حِکمت تیری

تِرے الطاف و عنایات کی بارش ہم پر

ہم گنہگاروں پہ ہر آن ہے رحمت تیری

تو ہے رحمان ترےفضل کا سایہ سب پر 

عام ہر شخص پہ ہوتی ہےعنایت تیری

مرتبہ اس کا ہوا دونوں جہاں میں اعلیٰ 

جاگزیں ہو گئی جس دل میں محبت تیری

احکم الحاکمیں تُو دونوں جہاں کا مالک

کیا بیاں عاجز عفت سے ہو مِدحت تیری


شہناز عفت 

No comments:

Post a Comment