Thursday, 14 January 2016

عہد وفا کے بعد پهر آرام نہ ملا

عہدِ وفا کے بعد پهر آرام نہ ملا
صبح کو گر ملا تو سرِ شام نہ ملا
تشنہ لبی کو اشک بهی آنکهوں سے نہ ملے 
ساقی کی بزم میں بهی کوئی جام نہ ملا
عہدِ وفا کو سب نے دیا خودکشی کا نام
قاتل کو میرے قتل کا الزام نہ ملا
اس کی نظر کے تیر سے بچ کر گیا ہے کون
ہے کون جِسے موت کا پیغام نہ ملا
مشہور ہوئے اور ستم کر کے ستمگر
اہلِ جنوں کو ظرف کا انعام نہ ملا
رسوا کیا مجهے ہی فقط اس نے بزم میں
محفل میں کوئی دوسرا بدنام نہ ملا
الفت میں میری موت کو سمجها وہ انتہا
مٹی کو میرا جِسم ملا ۔۔ نام نہ ملا
بانٹے حیاتؔ پهول محبت کے ہر طرف
بس اس کے سوا اور ہمیں کام نہ ملا

جاوید حیات

No comments:

Post a Comment