Saturday, 24 December 2016

کرب مسلسل

کربِ مسلسل

بہت نامہرباں موسم مرے حصے میں آیا ہے
نہ چھاؤں ہے نہ پانی
مدتوں میں نے سلگتی آنچ دیتی ریت چھانی
دور تک پھیلے سرابوں کے سوا
اس دشت کی پہنائیوں نے کیا دیا مجھ کو
اور اب تو انگلیاں دانتوں میں رکھ کر
کاٹ لیتا ہوں
کہ یوں سوکھی زباں سیراب ہو جائے
مرے اپنے لہو ہی سے سہی
لیکن بدن کی پیاس بجھ جائے

ابرار سالک

No comments:

Post a Comment