Saturday, 4 July 2020

یہ پھٹے ہوئے جوتے کیا جانیں

نظم

یہ پھٹے ہوئے جوتے
کیا جانیں
مولانا کی دستار میں کتنے پیچ ہیں؟
رسی سے گانٹھے ہوئے جوتے کو
ایف اے ٹی ایف
پنج سالہ معاشی پلان
کی کیا خبر؟

یہ ادھڑی ہوئی خاکی وردی
کیا جانے؟
خاکی رنگ میں سب سے اچھا شیڈ وہ ہے جس پہ گرد نہ ہو 
امیر کے حکم پہ
سڑکوں پہ رات بسر کرنے والے کو
کون سمجھائے
اسٹیبلشمنٹ کیا ہے؟

راز احتشام

No comments:

Post a Comment