Friday, 3 July 2020

اشک ناداں سے کہو بعد میں پچھتائیں گے

اشکِ ناداں سے کہو بعد میں پچھتائیں گے
آپ گر کر میری آنکھوں سے کدھر جائیں گے
اپنے لفظوں کو تکلم سے گرا کر جانا
اپنے لہجے کی تھکاوٹ میں بکھر جائیں گے
تم سے لے جائیں گے ہم چھین کے وعدے اپنے
اب تو قسموں کی صداقت سے بھی ڈر جائیں گے
اک تیرا گھر تھا میری حدِ مسافت،۔ لیکن
اب یہ سوچا ہے کہ ہم حد سے گزر جائیں گے
اپنے افکار" جلا" ڈالیں گے کاغذ، کاغذ
سوچ مر جاۓ گی تو ہم آپ بھی مر جائیں گے
اِس سے پہلے کہ جدائی کی خبر تم سے ملے
ہم نے سوچا ہے کہ ہم تم سے بچھڑ جائیں گے

خلیل الرحمان قمر

1 comment: