Sunday, 23 August 2020

چلا ہے لے کے مجھے ذوقِ جستجو میرا

چلا ہے لے کے مجھے ذوقِ جستجو میرا
اب انتظار کر اے جانِ آرزو! میرا
میں بن سکا نہ تِرا، یہ بجا سہی، لیکن
کسی کو کیوں یہ گماں ہو، نہیں ہے تُو میرا
ہوائے دشت بہت دور لے گئی اکثر
نہیں اسیرِ چمن ذوقِ رنگ و بُو میرا
شکستِ دل کی تلافی نظر سے کیا ہو گی
ٹپک پڑے نہ تِری آنکھ سے لہو میرا
مِری غزل کیلئے کون منتظر ہے روِش
پہنچ گیا ہے کہاں شوقِ گفتگو میرا

روش صدیقی

No comments:

Post a Comment