تم مجھے اچھی لگتی ہو
بس تم مجھے اچھی لگتی ہو
تم اتنی سندر ہو کہ نہیں
تمہیں اک نظر جو دیکھے وہ
سُدھ بُدھ بھولے، مدہوش رہے
بس تم مجھے اچھی لگتی ہو
تم ہنس دو تو موسم بدلیں
تم جاگو تو دنیا جاگے
جھلمل جھلمل منظر ہوں سب
اور نہ سُوجھے کچھ آگے
بس تم کو دیکھیں، دیکھتے جائیں
معلوم نہیں تم اتنی پیاری
اتنی سُندر ہو کہ نہیں
بس تم مجھے اچھی لگتی ہو
امجد اسلام امجد
No comments:
Post a Comment