وفائیں،۔ نیک تمنائیں،۔ احترام،۔ دعا
مِری طرف سے زمانے تجھے سلام، دعا
میں رفتنی ہوں مجھے مل گیا ہے اذنِ سفر
یہاں پہ اب کہ نہیں میرا کوئی کام، دعا
ہر اک کے نام دمِ واپسی خراج و خلوص
مجھے "غروب" سے پہلے کہیں پہنچنا ہے
میرے عزیزو! بس اب ڈھل رہی ہے شام، دعا
مِرے خدا نے مجھے سرخرو کیا ہے، سو اب
سبھی کو "عام معافی"،۔ سبھی کو عام دعا
میں ان بہادروں کی آل سے ہوں میرے عدو
کہ "عفو" جن کی سزا، جن کا "انتقام"، دعا
افتخار مغل
No comments:
Post a Comment