Wednesday, 19 August 2020

جانے کیا کچھ ہے آج ہونے کو

جانے کیا کچھ ہے آج ہونے کو
جی مِرا چاہتا ہے رونے کو
ایک عمر اور ہاتھ کیا آیا
زندگی کیا ملی تھی کھونے کو
آبلوں سے پٹے پڑے ہیں ہم
کوئی نشتر بھی دے چبھونے کو
دیدۂ تر بھی آج کھو آئے
اس کے آگے گئے تھے رونے کو
ریت مٹھی میں بھر کے بیٹھے ہیں
ہاتھ میں کچھ رہے تو کھونے کو
اپنی ہستی کا حال کیا کہئے
ہم ہوئے آہ کچھ نہ ہونے کو
کتنے سادہ ہیں ہم کہ بیٹھے ہیں
داغ دل آنسوؤں سے دھونے کو

بلقیس ظفیرالحسن

No comments:

Post a Comment