اپنے دن کب سنوارے جائیں گے
کب فرشتے اتارے جائیں گے
ہم تمہارے بغیر جینے کی
پہلی کوشش میں مارے جائیں گے
دوست تجھ بن یہ زندگی کیا ہے
لوگ دریا کو پار کرتے ہیں
ہم کنارے کنارے جائیں گے
ایک آواز آئے گی سعدی
آخرش ہم پکارے جائیں گے
رضا اللہ سعدی
No comments:
Post a Comment