رموزِ مملکت
آپ مسند نشیں
آپ جو چاہیں ارشاد فرمائیے
مصلحت آپ کی
آپ جن سے مخاطب ہوئے
ان کی بات اور ہے
ان کی مجبوریاں اور ہیں
وہ سہولت کی خاطر کبھی
اور کبھی صرف جینے کی خاطر بھی
ہر وعدۂ دلکشا کی
حقیقت کو پہچاننے سے گریزاں رہیں
بات بے بات بھی
مرحبا کہہ اٹھیں
آپ فرمائیے
اپنے ارشاد پر آپ کو خود یقیں آ سکا؟
یہ جو اہلِ رضا ہیں
یہ بے بس ہیں ان پر
کبھی آپ کا دل دُکھا؟
کوئی کانٹا چبھا؟
ادا جعفری
آپ مسند نشیں
آپ جو چاہیں ارشاد فرمائیے
مصلحت آپ کی
آپ جن سے مخاطب ہوئے
ان کی بات اور ہے
ان کی مجبوریاں اور ہیں
وہ سہولت کی خاطر کبھی
اور کبھی صرف جینے کی خاطر بھی
ہر وعدۂ دلکشا کی
حقیقت کو پہچاننے سے گریزاں رہیں
بات بے بات بھی
مرحبا کہہ اٹھیں
آپ فرمائیے
اپنے ارشاد پر آپ کو خود یقیں آ سکا؟
یہ جو اہلِ رضا ہیں
یہ بے بس ہیں ان پر
کبھی آپ کا دل دُکھا؟
کوئی کانٹا چبھا؟
ادا جعفری
No comments:
Post a Comment