دل کا ارمان سب نکل جائے
تیرے آنے سے دل بہل جائے
کہہ رہی ہے ہماری خاموشی
عشق کا اک چراغ جل جائے
اس سے پہلے کہ میں ہی مر جاؤں
یہ نہ دیکھوں کہ تو بدل جائے
اس کو سوچوں تو وہ چلا آئے
اس پہ جادو ہی میرا چل جائے
کل کبھی بھی نہ آئے میرے لیے
روز تجھ کو کہوں تو کل جائے
دیکھ لے مجھ کو وہ محبت سے
پھر تو دنیا میری بدل جائے
ناز اس کے لیے سنورتی رہوں
جب وہ آئے تو دل مچل جائے
ناز خان
No comments:
Post a Comment