Wednesday, 23 June 2021

بہت سندر غضب اچھا لگے گا

 بہت سندر غضب اچھا لگے گا 

تُو جو پہنے گا سب اچھا لگے گا 

ہمیں عادت ہے پتھر چُومنے کی 

ہمیں کب کوئی لب اچھا لگے گا 

ہمیں اس شہر سے جانا پڑے گا 

ہمیں یہ شہر جب اچھا لگے گا 

بکھر جاؤں گا تب اچھے رہو گے 

بچھڑ جاؤں گا تب اچھا لگے گا


ساجد رحیم

No comments:

Post a Comment