Saturday, 26 June 2021

اسے یقین نہ آیا مری کہانی پر

 اسے یقین نہ آیا مِری کہانی پر

وہ نقش ڈھونڈ رہا تھا گزرتے پانی پر

سفینے تھک کے تہِ آب ہو گئے سارے

ہُنر کھُلا نہ ہواؤں کا بادبانی پر

میں سخت جان تھا ایسا کہ چیخ بھی نہ سکا

فغاں فغاں تھی جہاں مرگ ناگہانی پر

میں آسماں کو سمجھتا رہا حریف اپنا

گیا نہ دھیان کبھی اس کی بے کرانی پر

مجیبی چپ سی یہ کیوں لگ گئی زمانے کو

کہاں گئے وہ جو نازاں تھے خوش بیانی پر


صدیق مجیبی

No comments:

Post a Comment