Wednesday, 23 June 2021

جب بچھڑنے کا فیصلہ کیا تھا

جب بچھڑنے کا فیصلہ کیا تھا

ہم نے آپس میں مشورہ کیا تھا

دشت نے قیس سے کئی دن تک

میری وحشت کا تذکرہ کیا تھا

خودکشی کا بھی راستہ تھا مگر

ہم نے جینے کا فیصلہ کیا تھا

دشمنوں کو بلا کے اپنے گھر

میں نے اک دوست کا گِلہ کیا تھا

میری ہر بات مان کر تم نے

میرے حق میں بہت برا کیا تھا


شرجیل انصاری

No comments:

Post a Comment