Wednesday, 23 June 2021

مری یاد تم کو بھی آتی تو ہو گی

 مِری یاد تم کو بھی آتی تو ہو گی

گزشتہ محبت ستاتی تو ہو گی

ادھوری محبت کی بِسری کہانی

کبھی دل کے ہاتھوں رُلاتی تو ہو گی

نہ جانے کہاں ہم، نہ جانے کہاں تم

یہ بچھڑوں کو قسمت ملاتی تو ہو گی

کہیں بھول سے مل نہ جائیں خدایا

مِری طرح تم بھی مناتی تو ہو گی

بس اتنا بتا دو کہ خوش ہو جہاں ہو

نظر آئینے میں ملاتی تو ہو گی

زمانے کی طرح نہ شاید ہنسو تم

مِرے نام پر مسکراتی تو ہو گی

عجب ہے یہ رشتہ ہمارا تمہارا

ہنسی سی زمانے پہ آتی تو ہو گی

خلش سی جگر میں جگاتی تو ہو گی

مِری یاد تم کو بھی آتی تو ہو گی


قلیل جھانسوی

No comments:

Post a Comment