Tuesday, 1 June 2021

خوب کار حیات ہوتا ہے

 خوب کارِ حیات ہوتا ہے 

جب بھی وہ میرے ساتھ ہوتا ہے

میں ہواؤں میں اڑتی ہوں جس دم 

اس کے ہاتھوں میں ہاتھ ہوتا ہے

دل اسے چاہتا ہے یوں جیسے 

وہ میری کائنات ہوتا ہے 

حملہ آور ہیں لوگ یوں جیسے 

دل کوئی سومنات ہوتا ہے 

وہی لمحہ وہ جب ملے مریم

رنج و غم سے نجات ہوتا ہے 


مریم ناز

No comments:

Post a Comment