اک دن مجھ سے بات کرو تم
سِم نہیں بدلی اب تک میں نے
نمبر میرا اب بھی وہی ہے
اب بھی وہی معمول ہے میرا
صبح کرو یا رات کرو تم
اک دن مجھ سے بات کرو تم
بوجھ یہ دل پہ سہہ نہیں پایا
کچھ باتیں میں کہہ نہیں پایا
عشق نہ میرے ساتھ کرو تم
اک دن مجھ سے بات کرو تم
بھُول اگر کچھ تم سے ہوئی ہے
چُوک اگر کچھ مجھ سے ہوئی ہے
نمبر میرا اب بھی وہی ہے
صبح کرو یا رات کرو تم
اک دن مجھ سے بات کرو تم
فخر عباس
No comments:
Post a Comment