Saturday, 17 July 2021

اسی کی ہو گئی ہوں رفتہ رفتہ

 اسی کی ہو گئی ہوں رفتہ رفتہ

اسی میں کھو گئی ہوں رفتہ رفتہ

میں کشتِ زیست میں فصلوں کی صورت

کچھ آنسو بو گئی ہوں رفتہ رفتہ

گزاری ہیں ہزاروں دُکھ کی راتیں

بہادر ہو گئی ہوں رفتہ رفتہ

ستم سہہ کر رہی خاموش صدیوں

وہ سمجھا سو گئی ہوں رفتہ رفتہ

میں ہو کر بے خطا مجرم ہی ٹھہری

تو باغی ہو گئی ہوں رفتہ رفتہ

جفا خُو سے وفائیں کرتے کرتے

دِوانی ہو گئی ہوں رفتہ رفتہ

عیاں پتھر کے سینے میں ٹھہر کر

میں پانی ہو گئی ہوں رفتہ رفتہ


رشیدہ عیاں

No comments:

Post a Comment