Sunday, 11 July 2021

میں زندگی کی اداس وسعتوں میں الجھ گیا ہوں

 اندیشہ


میں زندگی کی اُداس وُسعتوں میں

الجھ گیا ہوں

میں لمحہ لمحہ بکھر رہا ہوں

مِرے لہو میں سمیٹے جانے کی ایک خواہش سی اُگ رہی ہے

(ہر اک تمنا سُلگ رہی ہے)

تمہیں شریکِ سفر بنا لوں

مگر میں دنیا کو جانتا ہوں

کہ میری سوچیں حقیقتوں کے

لہو سمندر نہا چکی ہیں

میں سوچتا ہوں کہ میرے سب خواب ریشمی ہیں

تُو میری کھدّر رفاقتوں میں

بھرم کہیں بھی نہ رکھ سکے گا


محمود احمد غزنوی 

No comments:

Post a Comment