Saturday, 24 July 2021

دکھ دیا تو نے رلایا ہے مجھے

 دُکھ دیا تُو نے رُلایا ہے مجھے

عشق میں کتنا ستایا ہے مجھے

جس میں اشکوں کی بہت بُہتات تھی

شام نے قصہ سنایا ہے مجھے

تُو نے بے وُقعت کہا ہے یوں مجھے

گرد کی صورت اُڑایا ہے مجھے

دور رہ کر بھی میں اس کے پاس تھی

دور رہ کر اس نے پایا ہے مجھے

بارشوں کی طرح پھر برسا ہے وہ

سات رنگوں سے سجایا ہے مجھے

جن کو دن بھر بُھول کر بیٹھی رہی

رات کو پھر یاد آیا ہے مجھے


لبنیٰ صفدر

No comments:

Post a Comment