Sunday, 1 August 2021

ان فقیروں کی دعا لینے دے

 ان فقیروں کی دعا لینے دے

آیتِ ردِ بلا لینے دے

حضرتِ دل کو منا لینے دے

آگ بھڑکی ہے بجھا لینے دے

قفل ٹوٹا ہے بڑی مشکل سے

کھول در، تازہ ہوا آنے دے

ہم سکھائیں گے جہاں داری بھی

اک ذرا ہوش میں آ لینے دے

جس کی فطرت میں ہے دریوزہ گری

تو اسے نامِ وفا ،لینے دے

ہے تہی کنجِ دروں مدت سے

یادِ رفتہ کو جگا لینے دے


شائستہ سحر

No comments:

Post a Comment