کوفیوں جیسے مومنین کے نام
یہ غزل ہے منافقین کے نام
ایک نعرہ خرد کی حالت میں
دن بدن بڑھتے جاہلین کے نام
یہ مِرا آخری تماشا ہے
سب کی سب داد شائقین کے نام
خاک کے ساتھ ہو گیا ہوں خاک
اور میں کیا کروں زمین کے نام
اک طوائف کے جسم پر لکھے ہیں
شہر کے سارے صالحین کے نام
فقیہہ حیدر
No comments:
Post a Comment