نہ بے دلی نہ تعلق میں کچھ تپاک رہا
ہمارے بیچ بڑا معتبر مذاق رہا
ہمارے بیچ ضرورت نماز پڑھتی رہی
ہمارے بیچ بڑی دیر اتفاق رہا
تِرا وجود تعلق کا ثانوی درجہ
تِرے خیال کا حجرہ ہمیشہ پاک رہا
وہ ساتھ رہ کے بھی تنہا مجھے سمجھتا رہا
میں جُفت ہو کے بھی ہر زاویے سے طاق رہا
کاظم حسین کاظم
No comments:
Post a Comment