عارفانہ کلام نعتیہ کلام
میں نے جو غزل مدحِ محمدؐ میں کہی ہے
احباب کا کہنا ہے کہ یہ طرز نئی ہے
دیتا ہے فقیروں کو دو عالم کی حکومت
اس جیسا زمانے میں کہاں کوئی سخی ہے
ہیں جس کے لقب شیر خدا اور ید اللہ
حضرت کے غلاموں میں جدا سب سے علیؑ ہے
سن کر مِرے اشعار یہ کہنے لگے نقاد
تم جس کو غزل کہتے ہو، وہ نعت نبیؐ ہے
میں آج ہوں جو کچھ بھی، کرم ان کا ہے کاظم
سرکارﷺ کی مدحت سے مِری بات بنی ہے
کاظم جعفری
No comments:
Post a Comment