Thursday, 2 September 2021

سب کی نظروں میں خاص رہتے ہیں

 جو تیرے آس پاس رہتے ہیں


سب کی نظروں میں خاص رہتے ہیں

جو تیرے آس پاس رہتے ہیں

کچھ حسیں پل ہمیں بھی دے جانا

ہم تو اکثر اداس رہتے ہیں

دل کے مہکے ہووے ٹھکانوں میں

آپ سے، خوش لباس رہتے ہیں

آپ اہلِ نظر ہیں بتلائیں

کس جگہ دل شناس رہتے ہیں


ماہناز سوہن

No comments:

Post a Comment