Thursday, 2 December 2021

گر پارٹی میں کوئی کنوارہ گیا تو ٹیکس

 نمکین کلام


گر پارٹی میں کوئی کنوارہ گیا تو ٹیکس

کافر ادا سے کوئی بھی مارا گیا تو ٹیکس

کالج کے گیٹ پہ کبھی نہ بیٹھے کوئی بھی

تکتے حسینوں کو جو وہ پکڑا گیا تو ٹیکس

ہر کال پر بھی پہلے سے لاگو ہے یاں پہ اور

ری ڈائلنگ پہ پھر سے لگایا گیا ہے ٹیکس

مرنے کے واسطے کوئی کوٹھی خرید لیں

رستے میں کوئی بھی کہیں مارا گیا تو ٹیکس

خود کو بچانا ہے تو بچاؤ خموشی سے

غلطی سے بھی کسی کو پکارا گیا تو ٹیکس

کیوں اعتبار کی تھی بھلا اس کی بات پر

لا کر کوئی کسی کو بھی لارا گیا تو ٹیکس

گر خودکشی کے واسطے بیٹھا ہو کوئی بھی

پٹڑی سے کھینچ کر وہ اتارا گیا تو ٹیکس

گھر میں بھی بیٹھ سکتا نہیں کوئی بھی کرم

کرنے اگر کہیں پہ نظارہ گیا تو ٹیکس


کرم حسین بزدار

No comments:

Post a Comment