Friday, 24 December 2021

وہ دن بھی خوب تھے یعنی وصال یار کے دن

 وہ دن بھی خوب تھے یعنی وصالِ یار کے دن

وہ اختیار کی راتیں،۔ وہ اعتبار کے دن

یہ اپنے اپنے مقدر کی بات ہے یارو

کسی کے جیت کے دن ہیں کسی کے ہار کے دن

اُدھار دن کا چُکاتا ہے ڈُوبتا سورج

اندھیری شب میں اُترتا ہے جب اُتار کے دن


آفتاب مضطر

No comments:

Post a Comment