Friday, 24 December 2021

دانہ گندم کی جو ہے قیمت

 دانۂ گندم کی جو ہے قیمت

ہم سے بہتر نہ جانے کوئی

باپ کی بھول کی بدولت

آج بھی کاٹے ہیں سزا ہم

اس اندھ کار دہر میں بھی

صرف روٹی ہی عزم ہے بس

پہلی ہجرت کے زخم اب تک

چبھتے ہیں چاک ہیں ہرے ہیں

اور تم ہو بہشت کے جو

خواب دکھائے جا رہے ہو


حارث علی

No comments:

Post a Comment