Friday, 24 December 2021

اگر دل عشق کے انوار سے معمور ہو جائے

 اگر دل عشق کے انوار سے معمور ہو جائے

تو پھر یہ ذرہ خود رشکِ چراغِ طور ہو جائے

تم اپنے جلوۂ نوخیز پر یوں ناز کرتے ہو

اگر میرا دلِ خوددار بھی مغرور ہو جائے

فقط اس راز کو اہلِ محبت ہی سمجھتے ہیں

میسر آئے جتنا قُرب،۔ اتنا دور ہو جائے

مجھے یہ ضد کہ ان کے رُوئے زیبا سے نقاب اٹھے

انہیں یہ ضد کہ؛ جلوہ اور بھی مستور ہو جائے

وہ میرے دل کے گلشن میں اگر آ جائے اے جوہر

تو ہر اک نا شگفتہ غنچہ رنگ و نور ہو جائے


جوہر زاہری

No comments:

Post a Comment